(٢٣٦) جب بھی واجبات نماز میں جان بوجھ کر کوئی کمی یا زیادتی کی جائے خواہ وہ ایک حرف ہی ہو تو اس سے نماز باطل ہو جائے گی ۔
(٢٣٧) اگر دوران نماز معلوم ہو جائے کہ اس کا وضو یا غسل باطل تھا یا وہ وضو یا غسل کے بغیرنماز میں مشغول ہو گیا تو نماز کو توڑ دے گا اور وضو یا غسل کر کے دوبارہ نماز ادا کرے گا اور اگر نماز کے بعدمعلوم ہو تو بھی دوبارہ نماز کو وضو یا غسل کے ساتھ ادا کرے گا اور اگر وقت گزر گیا ہو تو اس کی قضا بجا لائے گا۔