مرکز

در حال بارگیری...

یہ چیزیں خدا کی نعمت ہیں

ایک بار آقا بہجت نے مجھ سے کسی محلے کے بارے میں پوچھا میں نے کہا میں اس سے واقف نہیں ہوں جب مجھے مکان مل گیا تو ایک دن نماز کے بعد آقا بہجت کو ان کے گھر تک پہنچانے کے لئے ان کے ساتھ ساتھ جا رہے تھے تو انھوں نے پوچھا تمھارا گھر کہاں ہے میں نے کہا یہاں سے نزدیک ہی ہے میں سمجھ نہیں پایا تھا کہ آقا صاحب کے سوال کا مطلب کیا ہے۔ فرمایا پہلے گھر سے دوسرے گھر میں آگئے ہو تب مجھے خیال آیا کہ میں نے ایک بار آقا صاحب سے دعا کی گزارش کی تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے مکان دیدے آقا نے صاحب خانہ ہونے کی دعا فرمائی تو ایک شخص نے ہمیں مفت میں ایک کرایہ کا مکان فراہم کر دیا آقا صاحب نے فرمایا کہ مکان اور اس سے متعلقہ امور سب اللہ تعالیٰ کی نعمت ہیں ان نعمتوں کا شکر گزار ہونے کا طریقہ یہ ہے کہ انسان علم حاصل کرے اور علم کے مطابق اعمال صالح بجا لائے تا کہ مراتب عالیہ تک پہنچے آقا صاحب کی گفتگو سے میں نے یہ سمجھا کہ وہ مجھے متوجہ کر نا چاہتے ہیں کہ اس مکان کی شکر گزاری کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ میں درس پڑھوں اور اپنے پڑھے کے مطابق صحیح اعمال کر کے اس نعمت کا شکر ادا کروں۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز