(٤٦١) رشتہ داری کی بنیادپرمیراث حاصل کرنے والوں کی تین قسمیں یاتین طبقے ہیں :
پہلہ طبقہ : میت کے والدین اوراسکی اولاداوراولاد کے نہ ہونے کی صورت میں اولادکی اولادجہاں تک نیچے چلے جائیں کہ ان میں سے جومیت کے زیادہ قریب ہوگاوہی میراث پائے گااس معنی میں کہ مثلامیت کے نواسہ،نواسی یاپوتااورپوتی کے ہوتے ہوئے ان کی اولادکومیراث نہیں ملے گی اورجب تک پہلے طبقے کاکوئی ایک فردموجودرہے گادوسرے طبقہ والوں کومیراث نہیں ملے گی مگر یہ کہ پہلے طبقے کا کوئی ایسافردموجودہوجوشرعی طورسے میراث لینے سے محروم ہوگیاہوتواس صورت میں نوبت دوسرے طبقے والوں تک پہنچ جائے گی ۔
دوسراطبقہ : میت کادادا،دادی،نانا،نانی چاہے وہ جتنازیادہ اوپر چلے جائیں اوراس کے بہن،بھائی اوربہن بھائی کے نہ ہونے کی صورت میں ان کی اولاد کہ ان میں سے جومیت کے زیادہ قریب ہوگاوہی میراث پائے گااس کی وضاحت پہلے طبقے میں بیان ہوچکی ہے اورجب تک دوسرے طبقے کاکوئی ایک فردموجودہے تیسرے طبقے تک نوبت نہیں پہنچے گی ۔
تیسراطبقہ : میت کاچچا،پھوپھی،ماموں اورخالہ چاہے جتنااوپرچلے جائیں اوران کی اولاد چاہے جتنا نیچے چلی جائیں اورجب تک چچا،پھوپھی،ماموں اورخالہ میں سے کوئی ایک فردموجودہوگا ان کی اولادکومیراث نہیں ملے گی لیکن اگرباپ کی طرف سے میت کاچچا اورماں باپ دونوں کی طرف سے میت کاچچازاد بھائی موجودہو اوران کے علاوہ میت کاکوئی اوروارث موجودنہ ہوتومیراث چچازادبھائی کوملے گی اورچچاکومیراث نہیں ملے گی ۔
(٤٦٢) اگرمیت کے چچا،پھوپھی،ماموں اورخالہ اوران کی اولاداوران اولاد کی اولاد میں سے کوئی ایک موجودنہ ہوتواس صورت میں میت کے ماں باپ کے چچا،پھوپھی،ماموں اورخالہ کومیراث ملے گی اوراگروہ بھی موجودنہ ہوں توپھرمیت کے دادا،دادی کے چچا پھوپھی،ماموںاورخالہ کومیراث ملے گی اوران کے نہ ہونے کی صورت میں انکی اولادکومیراث دی جائے گی ۔