مردکیلئے نامحرم عورتوں کے بدن اوراسی طرح ان کے بالوں کی طرف دیکھناچاہے لذت حاصل کرنے کیلئے ہویالذت کے بغیرحرام ہے لیکن ان کے چہرے اورہاتھوں کی طرف نگاہ کرنااگرلذت کے قصدسے ہوتوحرام ہے اورلذت کے بغیربنابراظہرجائز ہے .
عورت کیلئے نامحرم مردکے بدن کی طرف دیکھنابنابراحتیاط واجب حرام ہے اسی طرح عورت کیلئے ایسے نابالغ بچے کے بدن کی طرف جواچھائی اوربرائی میں تمیزدے سکتاہوجائز نہیں ہے لیکن مردکے بدن کاوہ حصہ جواکثروبیشترکھلارہتاہے جیسے انسان کاسرعورت کیلئے اس کی طرف دیکھنے کاجواز خالی ازوجہ نہیں ہے مگریہ کہ یہ دیکھناگناو کی طرف راغب کرتاہو .
(٤٣٢) کسی دوسرے کی شرمگاہ کی طرف دیکھناحتی اچھائی اوربرائی میں تمیزدینے والے بچے کی شرمگاہ کودیکھنا بھی حرام ہے لیکن زن وشوہرکیلئے ایک دوسرے کے تمام بدن کوخواہ و ہ بدن کاظاہری حصہ ہویااندرونی حصہ جائز ہے .
(٤٣٣) مردکیلئے کسی دوسرے مرد کے بدن کی طرف لذت کے ارادے سے اوراسی طرح عورت کیلئے کسی دوسری عورت کے بدن کی طرف لذت کے قصدسے دیکھناحرام ہے لیکن قصدلذت کے بغیرجائز ہے .
(٤۳٤) اگرمرد علاج کی غرض سے نامحرم عورت کودیکھنے یااس کے بدن کوچھونے پرمجبورہو اسی طرح اگرعورت بغرض علاج نامحرم مرد کودیکھنے یااس کے بدن کومس کرنے پرمجبورہوتواس میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگرصرف دیکھنے سے علاج کرناممکن ہوتواس کے بدن کومس نہ کرے اوراگربدن کومس کرنے سے ہی علاج کرناممکن ہوتواس کی طرف نہ دیکھے .