مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

آب کر

(١٠) اقوی یہ ہے کہ ایک کرکی مقداراتنے پانی کوکہتے ہیں جواس برتن کوبھردے جسکی لمبائی،چوڑائی اورگہرائی تین بالشت ہو اوراسکاوزن بیس مثقال کم ١٢٨من تبریزی ہے اورکیلوکے اعتبار سے ٣٧٦/٧٤٠ کیلوگرام ہے  .

(١١) کربھرپانی عین نجاست یامتنجس چیز سے ملنے کی صورت میں نجس نہیں ہوتامگریہ کہ اس نجا ست کی وجہ سے اس کارنگ یابو یاذائقہ بدل جائے تواس صورت میں و ہ نجس ہوجائیگا  ۔

(١٢) پانی کاکربھرہوناتین طریقوں سے ثابت ہوسکتا ہے  ۔
(١)  اظہریہ ہے کہ بذات خودانسان کویقین یااطمینان حاصل ہوجائے  (٢)  دوعادل مردگواہی دیں  (٣)  پانی جس کے اختیارمیں ہے وہ تصدیق کرے مثلاکہے کہ میرے گھرکاحوض کاپانی ایک کرہے  ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز