(١٠) اقوی یہ ہے کہ ایک کرکی مقداراتنے پانی کوکہتے ہیں جواس برتن کوبھردے جسکی لمبائی،چوڑائی اورگہرائی تین بالشت ہو اوراسکاوزن بیس مثقال کم ١٢٨من تبریزی ہے اورکیلوکے اعتبار سے ٣٧٦/٧٤٠ کیلوگرام ہے .
(١١) کربھرپانی عین نجاست یامتنجس چیز سے ملنے کی صورت میں نجس نہیں ہوتامگریہ کہ اس نجا ست کی وجہ سے اس کارنگ یابو یاذائقہ بدل جائے تواس صورت میں و ہ نجس ہوجائیگا ۔
(١٢) پانی کاکربھرہوناتین طریقوں سے ثابت ہوسکتا ہے ۔
(١) اظہریہ ہے کہ بذات خودانسان کویقین یااطمینان حاصل ہوجائے (٢) دوعادل مردگواہی دیں (٣) پانی جس کے اختیارمیں ہے وہ تصدیق کرے مثلاکہے کہ میرے گھرکاحوض کاپانی ایک کرہے ۔