ایک دفعہ حضرت آیت اللہ بہجت کے سامنے یہ بات چلی کہ آج کل لوگ اپنی جان و مال اور گھروں کی حفاظت کے لیے بہت کچھ صرف کر رہے ہیں اور بڑی زحمت اٹھا رہے ہیں .
آپ نے فرمایا کہ دنیاوی اموال و املاک کے لیے تو ہم اتنی کوشش کرتے ہیں مگر اس ایمان کے لیے جو کروڑوں اوراربوں کی مالیت سے بھی زیادہ قیمتی ہے کیا اسے بچانے کے لیے بھی ہم نے کوشش کی ہے اور کتنی زحمت اٹھائی ہے .