مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

مچھلی کاشکار

(٤٤۸) اگرچھلکے دارمچھلی کوزندہ حالت میں پانی سے پکڑاجائے اوروہ پانی کے باہرمرجائے توپاک اورحلال ہے چنانچہ اگرپانی میں مرجائے توپاک ہے لیکن اسکوکھاناحرام ہے اوربغیرچھلکے والی مچھلی کوچاہے زندہ حالت میں پانی سے پکڑاگیاہواوروہ پانی کے باہربھی مری ہوحرام ہے ۔

(٤٤۹) اگرمچھلی خودبخودپانی سے باہرنکل پڑے یاپانی بیٹھ جائے اورمچھلی خشکی میں رہ جائے چنانچہ مرنے سے پہلے اگرکوئی شخص اسے اپنے ہاتھ یاکسی اورذریعہ سے پکڑلے تووہ مرجانے کے بعدحلال ہے ۔

(٤٥۰) مچھلی کاشکارکرنے والے انسان کیلئے مسلمان ہونایااسے پکڑتے وقت خداکانام لینالازم نہیں ہے لیکن مسلمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ یہ جان لے یااطمینان حاصل کرلے کہ زندہ حالت میں مچھلی کوپکڑاگیاہے اوروہ پانی کے باہرمری ہے  ۔

(٤٥۱) زندہ مچھلی کھانا بنابراحوط جائز نہیں ہے ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز