٦۔ پانی میں سرڈبونا
(٣١٦) جان بوجھ کرپورے سرکوپانی میں ڈبودیناخواہ بقیہ بدن پانی کے باہرہی ہوبنابراظہراس سے روزہ باطل ہوجاتاہے لیکن اگرپورابدن پانی میں ہواورسرکاکچھ حصہ پانی سے باہرہوتواس سے روزہ باطل نہیں ہوگا .
صبح کی اذان تک حالت جنابت حیض یانفاس پرباقی رہنا .
(٣١٧) اگرکوئی شخص جان بوجھ کرصبح کی اذان تک غسل جنابت نہ کرے تواسکاروزہ باطل ہوجائیگا اورجس شخص کافریضہ تیمم ہووہ عمداتیمم نہ کرے تواسکاروزہ باطل ہوجائیگا .
(٣١٨) اگرکوئی مجنب شخص واجب روزہ رکھناچاہتاہو کہ جسکاوقت معین ہے جیسے ماہ رمضان کاروزہ تواگروہ عمداغسل جنابت نہ کرے یہاں تک کہ وقت تنگ ہوجائے تووہ تیمم کرکے روزہ رکھے گااوربنابراظہراسکاروزہ صحیح ہے .
(٣١٩) اگرماہ رمضان کے روزہ یاکسی دوسرے واجب معین روزہ کیلئے غسل وتیمم میں سے کسی ایک کیلئے وقت نہ رکھتاہوتووہ اپنےآپ کو مجنب نہ کرے اوریوں ہی بنابراظہراگرفقط تیمم کیلئے وقت رکھتاہواورمعصیت کرکے اپنے آپ کومجنب کرلے توبنابراحتیاط واجب تیمم کرکے روزہ رکھے گااوراس کی قضابھی بجالائے گا .
(٣٢٠) جوشخص ماہ رمضان کے روزہ یاکسی معین واجب روزہ کی شب میں مجنب ہواوریہ جانتاہوکہ اگرسوگیاتوصبح تک بیدار نہیں ہوسکے گااب اگرنہ سونااس کیلئے عسروحرج کاباعث نہ ہوتووہ پہلے غسل جنابت کرلے پھرسوئے اوراگروہ سوگیاصبح تک بیدارنہ ہواتواسکاروزہ باطل ہے اوراس پرقضاوکفارہ بھی واجب ہے .
(٣٢١) اگرمجنب ماہ رمضان یامعین واجب روزہ کی رات میں سوئے اوربیدارہوجائے اب اگروہ غسل کیلئے صبح کی اذان سے پہلے بیدارہونے پرمطمئن نہ ہوتونہ سوئے چاہے اسے یہ احتمال ہو کہ دوبارہ سونے کی صورت میں اذان صبح سے پہلے بیدارہوئے گا .
(٣٢٢) اگرروزہ دارکودن میں احتلام ہوجائے توفوراغسل کرناواجب نہیں ہے جوشخص ماہ رمضان کے روزہ کی قضارکھناچاہتاہے توجب بھی وہ صبح کی اذان تک جنابت کی حالت پرباقی رہے خواہ اسکایہ عمل عمدی بھی نہ ہوبنابراظہراسکاروزہ باطل ہے .
(٣٢٣) اگرایک عورت ماہ رمضان میں اذان صبح سے پہلے حیض یانفاس سے پاک ہوکرعمداغسل نہ کرے یااگراسکافریضہ تیمم ہواورعمداتیمم نہ کرے تواسکاروزہ باطل ہے اوراس پرکفارہ واجب ہوناخالی ازوجہ نہیں ہے .