مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

نمازآیات کاطریقہ

(٢٨٧) نمازآیات دورکعت ہے اورہررکعت میں پانچ رکوع ہیں اوراسکاطریقہ یہ ہے کہ نیت اورتکبیرة الاحرام کے بعدحمدوسورہ پڑھے پھررکوع میں جائے اس کے بعدرکوع سے بلندہوکرحمدوسورہ پڑھے پھررکوع میں جائے اسی طرح پانچ مرتبہ رکوع بجالائےپانچویں رکوع کے بعددوسجدے بجالائے پھرپہلی رکعت کی طرح دوسری رکعت بھی بجالائے اوراس کے بعدتشہدوسلام پڑھے .

(٢٨٨) ممکن ہے نمازآیات میں نیت وتکبیرة الاحرام اورحمدپڑھنے کے بعدایک سورہ کی آیات کوپانچ حصوں میں تقسیم کرے اوراسی سورہ کی ایک یاایک سے زیادہ آیت پڑھ کررکوع میں جائے پھرسراٹھانے کے بعداسی سورہ کے دوسرے حصہ کوپڑھے اوررکوع بجالائے اوراسی طرح سے پانچواں رکوع کرنے سے پہلے سورہ کوتمام کرے مثلاسورہ توحیدکے قصدسے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کررکوع میں جائے پھرسراٹھاکر قل ہواللہ احد پڑھے اوررکوع میں جائے پھرسراٹھانے کے بعد اللہ الصمد پڑھ کررکوع میں جائے پھرسراٹھانے کے بعد لم یلد ولم یولد پڑھ کررکوع میں جائے پھرسراٹھانے کے بعد ولم یکن لہ کفوا احد پڑھے اورپانچواں رکوع بجالائے اس کے بعددوسجدے بجالائے یونہی پہلی رکعت کی طرح دوسری رکعت بھی بجالائے پھردوسرے سجدے سے سراٹھانےکے بعدتشہداورسلام پڑھ کرنمازتمام کرے  .

(٢٨٩) جوچیزیں نمازیومیہ میں واجب و مستحب ہیں وہی چیزیں نمازآیات میں بھی واجب ا و رمستحب ہیں لیکن نمازآیات میں اذان واقامت کے بجائے ثواب کی امیدسے تین مرتبہ الصلوة کہنامستحب ہے اورنمازآیات کوجماعت کیساتھ پڑھنامستحب ہے نمازیومیہ کی طرح اس میں بھی قرائت یعنی حمدوسورہ امام پڑھے گااورنمازآیات کی قرائت کوحتی سورج گہن کے وقت بھی آوازسےپڑھنامستحب ہے .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز