کچھ باتیں پڑھنے پڑھانے سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ ان کا تعلق دریافت کرنے اور سیکھنے سے ہوتا ہے قیام مشہد کے انہیں دنوں میں جو ایک بات مجھے ان کے بارے میں یاد آ رہی ہے وہ بہت اہم ہے میں ایک دن حرم مقدس میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا انہیں حرم میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا تو داخلے کے دروازے کی سب سے یچلی سیڑھی پر وہ بیٹھ گئے اسے بوسہ دیا اور پھر کھڑے ہو کر فرمایا انسان کو چاہئے کہ انہیں مقامات پر والدین کے لیئے دعا کر کے ان کا حق ادا کرے ۔