جیسا کہ وہ مومنین کی ماں ہیں وہ اپنے پدر بزرگوار صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بھی ماں ہیں باپ پربھی ان کا احترام واجب ہے حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کا ماں ہونا عمومیت رکھتا ہے وہ ام المومنین ہیں اور خود رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم افضل فرد مومنین ہیں پس ان کی بھی ماں ہیں پس یہ ماں اپنے باپ کے لئے ویسے ہی واجب الاحترام ہے جیسے یہ باپ مومنوں کے لئے واجب الاحترام ہیں۔