مرکز

در حال بارگیری...

تم کیسے مسلمان ہوئے

ایک شخص عیسائیت سے تائب ہونے کے بعد مسلمان ہو گیا اور اس نے عیسائیت کے رد میں ایک کتاب لکھی اس سے پوچھا گیا کہ تم کیسے مسلمان ہوئے تو اس نے کہا کہ میں شام میں شاہی کتب خانہ کا نگران اعلیٰ تھا اس کتب خانے میں ایک چھوٹا سا کمرا تھا جس میں مخصوص کتابیں رکھی ہوئی تھیں اس کمرے میں میرے علاوہ کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں تھی ایک دن میں اس کمرے میں گیا اور ایک کتاب کو اٹھا کر اس کا مطالعہ کیا۔ 

وہ کتاب انجیل مقدس کا جرجانی زبان میں ترجمہ تھا ورق گردانی کے دوران اس کے ایک صفحے پر میں نے موم لگی ہوئی دیکھی جس  کے نیچے کچھ الفاظ چھپے ہوئے تھے تجسس کی وجہ سے میں نے پوری کوشش اور احتیاط  کے ساتھ اس موم کو ہٹایا تو یہ پڑھ کر حیران رہ گیا کہ لکھا تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بعد اس دنیا میں ایک پیغمبر آئیں گے جن کا نام مدمد ہوگا صاف ظاہر تھا کہ اس سے مراد پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تھے پس میں مسلمان ہوگیا۔ 

 

تازہ ترین مضامین

پروفائلز