مرکز

در حال بارگیری...

عبادت سے تھکتے نہیں تھے

تمام علماء دین عبادت کی ادائیگی میں خاص ذوق و شوق و شفقت رکھتے ہیں اورکسی کا قدم ایک دوسرے سے پیچھے نہیں البتہ اس کی ادائیگی میں ان  کے درمیان ہمیں کچھ نہ کچھ فرق نظر آتا ہے  اس ضمن میں آیت اللہ بہجت کا ایک خاص مقام ہے  اور وہ دیگر عبادات  کے ساتھ نوافل،ادعیات ماثورہ،روزانہ زیارت عاشورا  اور مداومت صلوات میں دیگر علماء سے امتیاز رکھتے ہیں ان کی طرف سے اس طریقے کی سختی  کے ساتھ پابندی ان   کے مقام عبودیت کی بلندی کو ظاہر کرتی ہے  اور ان کی سیرت  کے روشن پہلو کو نمایاں کرتی ہے وہ عبادات  اور ذکر و اذکار کی انجام دہی میں کبھی تھکتے نہیں تھے گویا وہ عملا واضح کرتے تھے کہ انسان کی سیرت و شخصیت کی خوبی عبادت خدا ہی سے تشکیل پاتی ہے۔   

تازہ ترین مضامین

پروفائلز