قرض دیناان مستحبی امورمیں سے ہے جن کی قرآن وروایات میں بہت زیادہ تاکیدکی گئی ہے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے روایت ہے اگرکوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کوقرض دیگا تواس کے مال میں اضافہ ہوگا اورایسے شخص پرملائکہ رحمت بھیجتے ہیں اوراگراپنے مقروض کیساتھ نرمی سے کام لے تووہ حساب کے بغیر اوربہت جلدی پل صراط سے گزرجائے گا اوراگرکوئی شخص مانگنے کے باوجوداپنے مسلمان بھائی کوقرض نہ دے توجنت اس کے اوپرحرام ہوجائے گی .
(٤١٤) اگرطلبکاراپنے حق کامطالبہ کرے چنانچہ مقروض کیلئے اپناقرض اتارناممکن ہوتوفوراقرض اداکرے اوراگراس میں تاخیرکرےگاتوگنہگارہوگا .
(٤١٥) اگرمیت کامال، واجب کفن، دفن کے اخرجات اوراس کے قرض کی ادائیگی سے زیادہ نہ ہوتواسکامال انہیں چیزوں میں صرف کیاجائے گااوراس کے وارث کوکچھ بھی نہیں ملے گا .
(٤١٦) جوشخص قرض دے رہاہے اگریہ شرط کرے کہ جوکچھ دے رہاہے اس سے کچھ زیادہ لے گامثلاایک من گندم دے اوریہ شرط کرےکہ ایک من پانچ سیرواپس لے گایادس عددانڈے دے کرگیارہ عددواپس لے گاتویہ سوداورحرام ہے بلکہ اگریہ طے کرے کہ مقروض اس کیلئے کوئی کام انجام دے یاجوچیزقرض لی ہے اسے کسی اورچیز کیساتھ ضمیمہ کرکے واپس کرے مثلاشرط کرے کہ ایک تومان قرض کوایک ماچس کیساتھ واپس کریگاتویہ ربااورحرام ہے .