مرکز

در حال بارگیری...

علم کے ساتھ عمل

حضرت آیت اللہ بہجت جو کہ عرفان و سلوک میں مرحوم قاضی  کے شاگرد تھے ان  کے استاد نے اس میدان میں اپنے شاگردوں کی خاصی جمعیت چھوڑی ہے  اور انھوں نے اپنے شاگردوں کی عرفانی تربیت  کے لئے کچھ خاص طریقے وضع  کئے تھے حضرت آیت اللہ بہجت نے علمی و فقہی میدان میں تو اپنے بہت سے شاگرد چھوڑے ہیں  اور ان شاگردوں کی تر بیت و تعلیم  کے نمونے بھی واضح طور  پر ہمارے سامنے آئے ہیں۔ 

 لیکن عرفان و سلوک کی منزل میں ان  کے کچھ زیادہ شاگرد ابھی ہمارے سامنے نہیں آئے کہ ہم اندازہ کر سکیں کہ اس سلسلے میں اپنے شاگردوں کی تربیت کا ان  کے نزدیک کیا طریقہ تھا البتہ ایک بات سامنے آئی ہے کہ جب بھی کوئی شخص یہ خواہش کرتا کہ آپ رہنمائی فرمائیں کہ ہم سلوک و عرفان کی منزل میں کیسے قدم رکھیں تو  آپ جامع طور  پر ایک ہی ہدایت فرماتے تھے کہ تم جتنا علم رکھتے ہو اس  کے مطابق پورا پورا عمل کرو   اور شاید اس سلسلے میں کامیابی کا اس سے زیادہ کوئی طریقہ نہیں۔   

تازہ ترین مضامین

پروفائلز