مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

وضو

(٥٨) وضو میں واجب ہے کہ انسان نیت کیساتھ چہرہ اوردونوں ہاتھوں کودھو ئے اورسرکے اگلے حصہ اوردونوں پاؤں کامسح کرے  ۔

(٥٩) لمبائی میں چہرہ کوسر کے بال اگنے کی جگہ سے ٹھوڑی تک اوپر سے نیچے کی جانب دھو یاجائے اورچوڑائی میں چہرہ کااتناحصہ دہویاجائے جس کوانگوٹھا اوردرمیان والی انگلی گھیر لے اس مقررہ مقدار سے ذرابھی کم دھونے کی صورت میں وضوباطل ہوجاتا ہے اوراس بات کایقین کرنے کیلئے کہ وضوکی واجب مقدار کودھو یاجاچکا ہے انسان کوچاہیے اس کے اطراف کاکچھ حصہ بھی دھو ئے ،بال ا  گنے کی جگہ اورانگلیوں کے درمیان کی جگہ کاتعین کرنے کیلئے درمیانی خلقت کے عام آدمی کومعیارقراردیاجائے گا پس جن لوگوں کے سر کے بال اگنے کی جگہ یاانگلیاں معمول کے مطابق نہ ہوں توانہیں چہرہ دھو نے کے سلسلہ میں عام لوگوں کی طرف رجوع کرناہوگا  ۔

(٦٠) چہرہ اورہاتھوں کواوپرسے نیچے کی جانب دھو ناضروری ہے اوراگراس کے برخلاف نیچے سے اوپرکی جانب دھوئے اورا سی پراکتفاء کرے تووضوباطل ہوجاتاہے اوراحتیاط واجب یہ ہے کہ ہرعضو کواوپرسے نیچے کی جانب دھویاجائے گا اوراس میں عرفی ترتیب کی رعایت کافی ہے  .

(٦١) وضومیں چہرہ اورہاتھوں کاپہلی مرتبہ دھوناواجب اوردوسری مرتبہ دھونامستحب ہے جبکہ تیسری باریااس سے زائد دھوناحرام ہے اورہرمرتبہ دھو نااس وقت صادق آئے گاجب اس عضوکومکمل طورسے دھویاگیاہو  ۔

(٦٢) دونوں ہاتھ دھونے کے بعدہاتھوں میں باقی رھ جانے والی آب وضوکی تری کے ذریعہ سر کے اگلے حصہ کامسح کرے اورسرکامسح کرنے میں احتیاط واجب یہ ہے کہ اوپرسے نیچے کی جانب مسح کیاجائے گااوردائیں ہاتھ سے مسح کرنابہترہے  ۔

(٦٣) اگرمسح کرنے کیلئے ہتھیلی میں تری باقی نہ رہی ہوتواس صورت میں ہتھیلی کودوسرے پانی سے ترنہیں کرسکتابلکہ وہ دوسرے اعضاء وضوسے تری حاصل کرے اوراس سے مسح کرے اوراحتیاط یہ ہے کہ سب سے پہلے داڑھی اورابروکے بالوں سے تری حاصل کرے اوراگران میں تری موجودنہ ہوتوپھرہاتھوں سے تری حاصل کرے  ۔

(٦٤) اگرہواکی گرمی سے یاکسی اوروجہ سے مسح کرنے کیلئے اعضاء وضومیں کوئی تری باقی نہ رہ گئی ہوتواحتیاط واجب یہ ہے کہ دوسرے پانی کی تری سے مسح کرے اوروضوکے بعدتیمم بھی کرے  ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز