مرکز

در حال بارگیری...

شہرت پسند نہیں تھے

ایک بار درس خارج  کے دوران فرمایا کہ کچھ لوگ کمزور سی آواز کے مالک ہیں مگر سینکڑوں لاؤڈ سپیکر ان کی آواز کو پھیلانے میں مشغول ہیں اور کچھ لوگ آواز اور لہجے کے لحاظ سے مضبوط ہیں مگر اصلا لاؤڈ سپیکر نہ ہونے کے سبب ان کی آواز زیادہ دور تک نہیں پہنچتی ان کی مراد غالبا یہ تھی کہ کچھ لوگ علمی کم مائیگی کا شکار ہیں مگر ان کے مروجین بہت زیادہ ہیں جو انھیں بڑھا چڑھا کے پیش کرتے ہیں۔ 

 جب لوگ ان کے پاس جاتے ہیں تو انھیں ویسا نہیں پاتے جیسا ان کے بارے میں پھیلا ہوا ہوتا ہے اور کچھ لوگ خاصے علمی سرمائے کے مالک ہیں مگر شہرت کے ذرائع استعمال نہیں کرتے اور ان کی بات اتنی دور تک نہیں جاتی جتنی جانی چاہئے آقا روحی کہتے ہیں کہ حضرت آیت اللہ بہجت کا شمار دوسری قسم کے فقہاء میں ہے جو فقہی و اصولی طور پر سرمایہ افتخار تھے مگر شہرت پسند نہیں تھے۔  

تازہ ترین مضامین

پروفائلز