ایک دفعہ میں نے مشہد مقدس جانے کا اردہ کیاتو آقاکی خدمت میں حاضر ہوا اور عر ض کی کہ آغا جان میں مشہد مقدس جانا چاہتا ہوں فرمایا کیا استخارہ کر لیا ہے میں نے کہا نہیں فرمایا انسان کو غیب کی باتوں کا کوئی علم نہیں ہوتا
پیش بندی کیلئے استخارہ ضرورکرلیا کرووہ خود بھی استخارہ کے پابندتھے اوراکثراسکی ترویج فرمایاکرتے تھے نمازکے بعدکچھ دیررک کر لوگوں کی فرمائش پراستخارہ کرتے تھے اوراس طرح عملااستخارہ کی تائیدفرمادیتے تھے اورسمجھاتے تھے کہ استخارہ اپنی شرائط کے ساتھ کرناچاہئے اورمشورت کے بعد.
میرے ساتھ تویہ اتفاق نہیں ہوالیکن کچھ لوگوں کابیان ہے کہ استخارہ کرتے ہوئے صاحب استخارہ کی اندرونی نیت کی طرف بھی اشارات فرمادیتے تھے .