مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

میت کاکفن

(١٢٨) مسلمان میت کوتین کپڑوں میں یعنی لنگ،کرتہ اورچادرجوسرسے پاؤں تک ڈھانک لے کفن دیاجائیگا  .

(١٢٩) عورت کاکفن خواہ وہ مالدارہی ہواس کے شوہرپرہے اوریہ اس صورت میں ہے جب شوہر کے پاس اتنامال ہوجس سے وہ اسے کفن دے سکے  ورنہ بنابراظہرعورت کے ترکہ میں سے کفن دیاجائیگا اسی طرح جس عورت کوطلاق رجعی دی گئی ہواوروہ طلاق کی عدت تمام ہونے سے پہلے مرجائے تواسکاشوہراسے کفن دیگااوراحتیاط یہ ہے کہ شوہرایسے مصارف میں میت کے وارثوں کیساتھ مصالحہ کرے نیزاگرشوہربالغ نہ ہویادیوانہ ہوتواسکاولی شوہرکے مال میں سے اس کی بیوی کاکفن اداکریگا میت کاکفن اسکے رشتہ داروں پرواجب نہیں ہے خواہ زندگی میں اسکاخرچ ان پرواجب رہاہو  .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز