وہ عورت ہے جواپنی ماہانہ عادت کے وقت اوردنوں کی تعداد کوبھول چکی ہو .
(۹۹) اگرناسیہ دس دن سے زیادہ خون دیکھے توجوخون حیض کی علامت والا ہے اس کودس دن تک حیض قراردیکرباقی خون کواستحاضہ قراردیگی اگرعلامتوں کے ذریعہ حیض کومعین نہ کرسکے توبنابراحتیاط واجب پہلے سات دنوں کوحیض قراردیکربقیہ کواستحاضہ قراردیگی .مگریہ کہ یقین کیساتھ معلوم ہوجائے کہ شروع کے دنوں میں حیض نہیں ہوئی تھی تواس صورت میں اس کے بعدوالے ایام کوحیض قراردیگی اوراگرظن وگمان کے ذر یعہ اسے یہ اطمینان حاصل ہوجائے کہ میری ماہانہ عادت میری رشتہ داروں کی ماہانہ عادت جیسی ہے توان کی ماہانہ عادت کواپنے لئے معیارقراردیگی