مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

پیشاب اورپاخانہ

(٢٢) ہراس حرام گوشت جاندارکاپیشاب پاخانہ نجس ہے جسکا خون (اس کی رگ کٹ جانیکی صورت میں)اچھل کرنکلتا ہو خواہ وہ انسان ہو یاغیرانسان لیکن بغیرگوشت والے چھوٹے چھوٹے حیوانات کافضلہ پاک ہے  جیسے مکھی اورمچھر  ۔

(٢٣) حرام گوشت پرندوں کافضلہ نجس ہے اوراحتیاط کی بناپرچمگادڑ کافضلہ بھی نجس ہے   ۔

(٢٤) جوحیوان فقط انسان کی غلاظت کھانے کاعادی ہوگیا ہوتوجب تک اسکااستبرانہ کیا جائے اس وقت تک اسکا پیشاب اورپاخانہ نجس ہے نیزوہ جانورجس سے انسان نے وطی کی ہواوروہ بھیڑیابکری جسکا گوشت سورکادودھ پینے سے روئیدہ ہواہواحتیاط کی بنا پریہ بھی نجاست خوارجانوروں کے حکم میں ہیں  ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز