۵. جواہرات جودریا میں غوطہ لگانے سے ہاتھ آئیں
(٣٧٠) اگرغوطہ زنی کے ذریعہ یعنی دریامیں غوطہ لگانے سے موتی،مونگے یادوسرے جوہرات جودریاسے حاصل کئے جاتے ہیں چاہے وہ اگنے والے ہوں یامعدنیات میں سے چنانچہ اس میں غوطہ زنی کے اخرجات کم کرنے کے بعداگران کی قیمت ١٨نخودسوناکے برابر ہوتواسکاخمس نکالاجائیگاخواہ انہیں ایک بارکی غوطہ زنی سے نکالاہویاکئی مرتبہ غوطہ لگاکردریاسے نکالاہو .