مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

حد ترخص

٨. حد ترخص تک پہنچ جائے،یعنی اپنے وطن سے یا جہاں دس روز ٹھہرنے کا قصد کیا ہو اتنا دورہو جائے کہ جہاں سے نہ شہر کی دیواروں کو دیکھے اور نہ شہر کی اذان سنے لیکن یہ اس صورت میں ہے جب ہوا میں غبار یا کوئی ایسی چیز نہ ہو جو دیوار کو دیکھنے اور اذان کو سننے کے درمیاں حائل ہو جائے اور لازم نہیں ہے کہ اتنی مقدار دور ہو جائے جس سے شہر کے میناروں اور گنبدوں کو نہ دیکھ پائے یا دیواریں بالکل نظر نہ آئیں ، بلکہ اس قدر کہ دیواریں اچھی طرح سے معلوم نہ ہوں کافی ہے ۔

(٢٤٣) جس جگہ مسافر شہر کی اذان نہ سن سکے لیکن وہاں سے شہر کی دیوار دیکھ رہا ہو یا دیواروں کو نہ دیکھ پائے لیکن اذان سن رہا ہو چنانچہ اگر اسی جگہ نماز پڑھنے کا قصد رکھتا ہو تو بنا بر احتیاط واجب نمازقصر بھی پڑھے گا اور پوری بھی ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز