ماہ رمضان کے قریب آنے پر میں نے ان سے استدعا کی کہ آپ مجھے کوئی ہدایت فرمائیں
فرمایا کتاب اقبال الاعمال کی طرف متوجہ رہو اور اس سے الگ نہ رہو میں
ایک بار حرم میں ان کی خدمت میں حاضر ہواتو پھر خواہش کی کہ آغا زیارت کے بارے میں مجھے ہدایت فرمائیں.
فرمایا زیارات ماثورہ کہ جو اہلبیت اطہار (علیهم السلام) سے نقل ہیں انہیں پڑھا کرو اور خیال رکھو کہ زیارت پڑھتے ہوئے تمہارا دل بھی ان مطالب کی طرف متوجہ ہو جو تمہاری زبان سے نکل رہے ہیں دوران زیارت زبان و قلب کے درمیان ہم آہنگی رکھو.