مرکز

در حال بارگیری...

خط مستقیم

نجف کا قیام ان پر بڑا اثر انداز ہوا تھا کیونکہ وہاں فلسفہ کے بہت مخالف تھے جو شخص فلسفیانہ مباحث کو ظاہر کرتا وہ پریشانیوں کا شکار ہو جاتا تھا علامہ طباطبائی بھی بڑی پریشانیوں کے شکار رہے کیونکہ بہت سے لوگ علامہ کے مخالف ہو گئے تھے مگر علامہ پوری طرح ثابت قدم رہے علامہ کا مقابلہ ہوتا رہا یہاں تک کہ جب علامہ نے بحار پر حاشیہ لکھا تو مخالفین نے اس کا پڑہنا حرام قرار دیا انہوں نے علامہ کا درس بند کر دیا آیۃ اللہ بروجردی کے ذریعہ انہوں نے دباؤ ڈالا کہ وہ درس پڑھانا چھوڑ دیں لیکن وہ اپنے طریقے پر جمے رہے مگر آیۃ اللہ بہجت میں یہ حوصلہ نہ تھا اور حالات کا تقاضا بھی نہ تھا کہ وہ بحث اور مقابلہ جاری رکھتے اور ان کے ساتھ مخالفت کرتے وہ خاموشی سے اپنے کام  میں مشغول تھے اور براہ راست اپنے مقصد کی طرف جا رہے تھے یہی وجہ ہے کہ وہ طالب علم جو ان مسائل کے حصول کے خواہاں تھے ان کے اردگرد جمع نہ ہو سکے ان سب وجوہات کی بنا پر آقا بہجت کا بیان بہت مجمل ہوتا تھا لیکن علامہ طباطبائی اس طرح نہ تھے ان کی گفتگو بڑی واضح اور دلائل کے ساتھ ہوتی تھی۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز