(٣١) جوشخص خداکامنکریااس کیلئے شریک کا قائل ہویاحضرت خاتم الانبیامحمدبن عبداللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کوقبول نہ کرتاہو یونہی وہ شخص جوخداوپیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرایمان نہ رکھتا ہوکافراورنجس ہے اسی طرح سے جوشخص دین اسلام کی ضروریات مثلانمازیاروزے کاانکارکرے جبکہ وہ انہیں ضروریات دین سمجھتا ہونجس ہے اوراگرقصور کی بناپرنہ جانتا ہواورانکارکرے۔ تواحتیاطا اس سے پرہیزکرناچاہیے ۔
(٣٢) جس نابالغ بچے کے ماں باپ اوردادی دادا کافرہوں تووہ بچہ نجس ہے اوراگران میں سے کوئی ایک مسلمان ہوتووہ بچہ بھی پاک ہے ۔
(٣٣) جس شخص کے بارے میں معلوم نہ ہوکہ وہ مسلمان ہے یانہیں تووہ پا ک ہے لیکن اس پرمسلمان کے دیگراحکام جاری نہیں ہوں گے یعنی وہ مسلمان عورت سے شادی نہیں کرسکتا اورمسلمانوں کے قبرستان میں دفن نہیں کیاجائے گا ۔
(٣٤) اگرکوئی شخص خواہ وہ مسلمان ہویاغیرمسلمان بارہ اماموں میں سے کسی ایک کوبرابھلاکہے یاان سے دشمنی کااظہار کرے تووہ نجس ہے .