(١٨٢) روزمرہ کی واجب نمازوں کی پہلی اوردوسری رکعت کے شروع میں سورہ حمدپڑھے اس کے بعداگراسے یادہویاسیکھناممکن ہو
توایک کامل سورہ پڑھے اوراگرنماز میں سورہ ضحی کوپڑھے توبنابراظہرسورہ الم نشرح کواس کے بعدضرورپڑھے یااگرسورہ فیل پڑھےتواس کے بعدسورہ قریش بھی پڑھے .
(١٨٣) اگروقت نمازتنگ ہویاسورہ ترک کرنے پرمجبورہوجائے مثلااگریہ خوف ہو کہ سورہ پڑ ھنے کی صورت میں چوریاکوئی درندہ یاکوئی اورچیز اسے نقصان پہنچائے گی توپھرسورہ نہ پڑھے اسی طرح اگرکسی کام کی اتنا جلدی ہو کہ اگرسورہ پڑھتاہے تواسے نقصان ہوجائے گا اس صورت میں وہ سورہ ترک کرسکتاہے .
(١٨٤) اگرنمازمیں سورہ حمد کے بعدسورہ قل ہواللہ احد یاسورہ قل یاایہاالکافرون میں مشغول ہوچکاہوتواس کوچھوڑکرکوئی دوسراسورہ نہیں پڑھ سکتالیکن نمازجمعہ میں اورروزجمعہ کی نمازظہرمیں نصف تک نہ پہنچاہوتواسکوچھوڑکراس کے بجائے سورہ جمعہ اورسورہ منافقین پڑھ سکتاہے .
(١٨٥) مردپرنمازصبح ،مغرب اورعشامیں حمدوسورہ کوآوازسے پڑھناواجب ہے اورظہروعصرکی نمازمیں مردوزن دونوں پر حمدوسورہ کوآہستہ پڑھناواجب ہے مگرجمعہ کے دن ظہرکی پہلی دورکعتوں کوآوازسے پڑھنامستحب ہے .
(١٨٦) عورت صبح ،مغرب اورعشاکی نمازمیں حمدو سورہ کوآوازسے یاآہستہ بھی پڑھ سکتی ہے لیکن نامحرم تک آوازپہنچنے کی صورت میں آہستہ پڑھے گی اوریہ اس صورت میں ہے کہ اسکی آوازسنناحرام ہومثلااس سے فتنہ وفسادکااندیشہ اورلذت حاصل کرنے کاخوف ہو۔
(١٨٧) نمازکی تیسری اورچوتھی رکعت میں فقط سورہ حمدیاتین مرتبہ تسبیحات اربعہ (سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر)
پڑ ھ سکتاہے اوربنابراقوی ایک مرتبہ تسبیحات اربعہ کہنا بھی کافی ہے لیکن تین مرتبہ کہنازیادہ فضیلت کاموجب اوراحتیاط کے مطابق ہے اورایک رکعت میں سورہ حمداوردوسری رکعت میں تسبیحات اربعہ بھی پڑھ سکتاہے اگرچہ دونوں رکعتوں میں تسبیحات اربعہ کہنابہترہے
(١٨٨) زن ومردکیلئے نمازکی تیسری اورچوتھی رکعت میں حمدیاتسبیحات اربعہ آہستہ پڑھناواجب ہے .
(١٨٩) اگرنمازکی تیسری اورچوتھی رکعت میں سورہ حمدپڑھناچاہے توبنابراحتیاط واجب اسکی بسم اللہ کوبھی آہستہ پڑ ھے .