دنیا کے فلاح و نجات کا سبب صرف ظہور حضرت حجت (عج) کے ساتھ وابستہ ہے اور یہ مقصد حکومت عادلہ وحقہ کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا جب ابو مسلم خراسانی نے حضرت امام صادق (علیہ السلام) کی خدمت میں خط لکھا کہ ہم تین شخص آپ کی بیعت اور نصرت کے لئے آمادہ ہیں توامام (علیہ السلام) نے اس خط کو کھولے اور پڑھے بغیر چراغ پر رکھ کر جلا دیا اور فرمایا کہ خروج سفیان سے پہلے تو ظہور امام (علیہ السلام) ممکن نہیں یہ زمانہ سے نہیں زمانیات سے وابستہ ہے ہم تو اسی بات کے مدعی ہیں کہ آیات و بینات کے ساتھ یہ ثابت کرتے رہیں کہ جب اس وقت معین کی شرائط پوری ہو جائیں گی اسی وقت ظہور امام (علیہ السلام) ہوگا۔