مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

قضا نمازیں

(٢٥٣) واجب نما ز کو وقت کے اندر نہ پڑھنے کی صورت میں اسکی قضا بجا لا نا واجب ہے اگر چہ نماز کے تمام وقت میں سویا رہا ہو یا مستی کی بنا پر نماز نہ پڑھی ہو ۔

(٢٥٤) اگر وقت گزر جانے کے بعد معلوم ہو کہ جو نماز پڑھی ہے وہ باطل تھی تو اس کی قضا بجا لائیگا۔

(٢٥٥) اگر روز مرہ کی قضا نمازوں کی ترتیب معلوم ہو تو انہیں ترتیب کیساتھ پڑھے گا مثلاََ اگر کسی نے ایک دن نماز عصر اور دوسرے دن نماز ظہر نہ پڑھی ہو تو بنا بر اظہر و احوط پہلے نماز عصر پھر نماز ظہر کی قضا پڑھے گا ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز