مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

نجاسات کے احکام

(٣٩) قرآن کریم کی تحریراوراس کے ورق کونجس کرناحرام ہے اوراگرنجس ہوجائے تواسے فوراپانی سے پاک کیاجائے  ۔

(٤٠) نجس روشنائی سے قرآن کریم لکھنا چاہے ایک حرف ہی کیوں نہ ہو حرام ہے اور اگرلکھاگیاہوتو اسے فوراپانی سے دھل ڈالیں یا کسی اور ذریعہ سے اصل نجس روشنائی کوزائل کردینا چاہیے اوراس نجس صفحے کوپانی سے پاک کرناچاہیے  .

(٤١) احتیاط واجب یہ ہے کہ کافرکوقرآن کریم دینے سے اجتناب کیا جائے اوراگرقرآن کریم اس کے پاس ہو اوراس سے حاصلکرنا ممکن ہوتواس سے لے لیا جائے  ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز