(٢٨) جن جانداروں کاخون اچھل کرنکلتا ہے چاہے وہ انسان ہویاغیرانسان ان کاخون نجس ہے اسی بناپرمچھلی اور مچھرجیسے حیوانات کاخون پاک ہے کیونکہ وہ خون جہندہ نہیں رکھتے ۔
(٢٩) اگرحلال گوشت جانورکوشرعی دستورکے مطابق ذبح کیاجائے اور اسکا خون معمول کے مطابق نکل جائے توجوخون اس کے بدن کے اندر باقی رھ جاتا ہے پاک ہے لیکن جوخون حیوان کے سانس لینے یاحیوان کاسراونچی جگہ پرہونے کی وجہ سے اس کے بدن میں پلٹ آئے وہ نجس ہوگا اسی طرح سے اس خون سے جوچیز مل جائے گی وہ بھی نجس ہوگی ۔