مرکز

در حال بارگیری...

مقام عبدیت

 آیت اللہ بہجت کی شخصیت  اور ان کی سیرت کی تمام خوبیوں کا خلاصہ ان کی عبدیت میں ہے یعنی وہ عبد خدا کہلانے حد درجہ پسند کرتے تھے اس میں شک نہیں کہ مقام عبدیت کو ئی معمولی مقام نہیں اللہ تعالیٰ نے برگزیدہ شخصیات کا تعارف ان  کے مقام عبدیت سے کرایا ہے  اور باقی تمام خوبیوں کا اظہار اسی مقام کا مرہون منت ہے۔ 

چنانچہ حضرت آیت اللہ بہجت کی جملہ خوبیوں کا جلوہ اسی مقام عبدیت سے مترشح ہوتا ہے اسی لئے یہاں تک کہ انھوں نے اپنے رسالہ میں بھی اپنا تعارف عبد  کے لفظ سے کرایا ہے ان  کے نزدیک اطاعت خدا کی بنیاد ہی عبدیت و بندگی تھی  اور اطا عت کی بنیاد دو محور  پر تھی اطاعت واجبات  اور ترک محرمات۔  

تازہ ترین مضامین

پروفائلز