ہماری ہمیشہ یہ دلی خواہش رہی کے آقا بہجت ہمیں کچھ دستور دیں جس پر عمل پیرا ہو کر ہم خوشی حاصل کریں اور روحانی اطمینان و سکون پائیں آقا بہجت نے اکثر و بیشتر مجھے جو ہدایت فرمائی وہ یہ تھی کہ معراج السعادة کا نصف صفحہ روزانہ غور سے پڑھا کرو اور اس پر عمل کیا کرو ہمارے ساتھ شرط و ارتباط یہی ہے ممکن ہے دوسروں کو بھی انہوں نے یہ ہدایت فرمائی ہو مگر مجھے اکثر یہی ہدایت فرمایا کرتے تھے۔