قنوت
(٢١٣) واجب اورمستحب نمازوں میں دوسری رکعت کے رکوع سے پہلے قنوت پڑھنامستحب ہے بلکہ احتیاط یہ ہے کہ واجب نمازوں میں قنوت ترک نہ کرے اورنمازوترمیں جب کہ وہ ایک ہی رکعت ہے رکوع سے پہلے قنوت مستحب ہے اورنمازجمعہ کی ہررکعت میں ایک قنوت ہے پہلی رکعت میں رکوع سے پہلے اوردوسری رکعت میں رکوع کے بعد اورعیدفط...