مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

زکات فطرہ کامصرف

(٣٩٤) زکات کے آٹھ مصارف میں سے کسی ایک مصرف میں فطرہ صرف کرنابنابراظہرکافی ہے لیکن احتیاط یہ ہے کہ فقط شیعہ فقیروں کودیاجائے .

(٣٩٥) ایسے مستضعف فقیرکوجونہ اہل ولایت ہواورنہ شیعوں کادشمن بنابراظہرزکات فطرہ دیناجائزہے .

(٣٩٦) ایک فقیرکواس کے سالانہ اخراجات سے زیادہ فطرہ نہ دیناچاہئے اوراحتیاط واجب کی بناپرایک صاع سے کم بھی نہ دیناچاہئے

(٣٩٧) فطرہ دینے میں اپنے فقیررشتہ داروں کودوسروں پرمقدم کرنامستحب ہے اوراس کے بعدپڑوسیوں کواوراس کے بعداہل علم فقیروں کولیکن اگرکوئی دوسراکسی وجہ سے برتری رکھتاہوتواس کومقدم کرنا مستحب ہوگا .

(٣٩٨) انسان کوچاہئے کہ فطرہ قصدقربت کیساتھ یعنی خداوند متعال کے فرمان کی بجاآوری کیلئے دے اوردیتے وقت فطرہ دینےکی نیت کرے .

(٣٩٩) عیدفطرکی نماز پڑھنے والے شخص کواحتیاط واجب کی بناپرنمازعیدسے پہلے اپنافطرہ اداکردیناچاہئے لیکن اگروہ نمازعیدنہیں پڑھ رہاہے توفطرہ کوظہرتک مؤخرکرسکتاہے اورفطرہ واجب ہونے کے وقت کی ابتداعیدکاچاندنظرآنے سے ہے .

(٤٠٠) جس وقت فطرہ دیناواجب ہے اگراس وقت فطرہ ادانہ کرے اوراسے علیحدہ بھی نہ کرے تواحتیاط مستحب یہ ہے کہ بعد میں اس کی قضاکرے لیکن اظہریہ ہے کہ اب ا س پرزکات فطرہ واجب نہیں ہے اگرچہ وہ گنہکارضرورہے .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز