(٣٤٠) عیدفطروقربان کے دن روزہ رکھناحرام ہے .
مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے :
پانچ طریقوں سے مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہوتی ہے :
(١) انسان خوداپنی آنکھ سے چانددیکھ لے
(٢) کچھ لوگ گواہی دیں جن کی گواہی مفیدیقین یا مفید اطمینان ہواوریونہی ہروہ چیزجس کے ذریعے یقین حاصل ہوجائے .
(٣) دومردعادل گواہی دیں کہ ہم نے رات میں چانددیکھاہے یاایک مردیہ گواہی دے کہ میں نے چانددیکھاہے اوردوسرایہ گواہی دے کہ میں نے شعبان کاچاندآج سے تیس روز پہلے دیکھاہے .
(٤) اول ماہ شعبان سے تیس روزگزرجائیں جس کی وجہ سے ماہ رمضان کاپہلہ دن ثابت ہوجائیگااورتیس روزاول رمضان سے گزرجائیں گے کہ جس کے ذریعے ماہ شوال کاپہلہ دن ثابت ہوجائیگا .
(٥) بنابراظہرحاکم شرع حکم صا درکرے کہ آج اول ماہ ہے
(٣٤١) جس روزے کے بارے میں انسان نہیں جانتاکہ آج ماہ رمضان کاآخری دن ہے یاشوال کاپہلہ دن تواس دن روزہ رکھے گالیکن اگرمغرب سے پہلے اسے معلوم ہوجائے کہ آج اول شوال ہے توافطارکرلے .