مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

سجدہ سہو

(٢٣٢) نماز میں سلام پھیرنے کے بعد مندرجہ ذیل پانچ چیزوں کیلئے دو سجدہ  سہو بجا لائے
١. دوران نماز بھول سے بات کرے ۔
٢. اگر ایک سجدہ فراموش کرے ۔
٣. اگر چار رکعتی نماز میں دوسرے سجدہ کے بعدچار اور پانچ کے درمیان شک کرے ۔
٤. جہاں سلام نہیں پڑھنا چاہیے مثلاََ پہلی رکعت میں بھول سے سلام پڑھے ۔
٥. اگر بھول سے کسی غیر رکن کو کم یا زیادہ کرے تو اس صورت میں بنابر احتیاط دو سجدہ سہو بجا لائے گا۔

(٢٣٣) اگر سجدہ  سہو کو نماز تمام کرنے کے بعد عمداََ بجا نہ لائے تو وہ گنہگار ہے اور واجب ہے کہ اسے جلد از جلد بجالائے اور اگر سہوا بجا نہ لایا ہو تو جب بھی اسے یاد آئے فوراََ بجا لائے اور نماز کا دوبارہ پڑھنا لازم نہیں ہے۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز