مرکز

در حال بارگیری...

فقد صلاحیت

سیر و سلوک  کے ضمن میں ان   کے شاگردوں کا بظا ہر زیادہ موجود نہ ہونے کا سبب ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ اس سلسلے میں جب کوئی شخص ان  کے پاس رہنمائی کا خواہاں ہوکر آتا تھا توجس طریقے  کے مطابق وہ اسے چلاتے تھے ہمیں معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ طریقہ انھوں نے اپنے اساتذہ سے پایا تھا یا ان کا خودتجو یز کردہ تھا لیکن ہمارا خیال یہ ہے کہ یہ طریقہ ان کا  اپنا تجو  یز کردہ تھا کیونکہ اس میدان میں وہ خود بھی صاحب نظر تھے۔

 ابتداء رہنمائی طلب کرنے والے شخص کی طرف بہت توجہ دیتے تھے  اور اس میدان کی زحمتوں سے آگاہ کرتے تھے  اور واضح کرتے تھے کہ یہ سفر آسان نہیں بلکہ حد درجہ دقت طلب ہے جبکہ ان سے رہنمائی لینے والے خیال کرتے تھے کہ جو ورد  اور طریق کار وہ ہمیں اختیارکرنے  پر آمادہ کر رہے ہیں وہ تو بڑا  آسان  اور سادہ ہے حالانکہ اس  پر مداومت رکھنا  بڑا مشکل ہوتا تھا اور جب وہ اس طریقے پر گامزن ہوتے تھے تو ان پرکھلتا تھا کہ جس بات کو ہم آ سان سمجھ رہے تھے وہ تو نہایت دشوار اور بڑی زحمت طلب ہے چنانچہ کچھ عرصہ  کے بعد چھوڑکر چلے جاتے تھے۔  

تازہ ترین مضامین

پروفائلز