٣- استحاضہ کثیرہ وہ ہے جس میں خون روئی سے باہرنکل کرپٹی تک پہنچ جائے .
(٨٢) استحاضہ کثیرہ کی صورت میں استحاضہ متوسطہ کے احکام پرعمل کرنے کے علاوہ عورت ہرنماز کیلئے اپنی پٹی تبدیل کرے یااسے پاک کرے اورایک غسل ظہرین کی نماز کیلئے اورایک غسل مغربین کی نماز کیلئے بجالائے اوراحتیاط واجب کی بناپرہرغسل کیساتھ وضو بھی کرے بلکہ احتیاط واجب کی بناپرعصراورعشاء کی نماز کیلئے بھی وضوکرے اورظہروعصرکی نمازکے درمیان فاصلہ بھی نہ دےاوراگرفاصلہ دے تونمازعصرکیلئے دوبارہ غسل کرے نیزاگرمغرب وعشا کی نماز کے درمیان فاصلہ دے توعشا کی نمازکیلئے دوبارہ غسل کرے .