مجتہد اور اعلم کی پہچان کاطریقہ
(٣) مندرجہ ذیل تین طریقوں میں سے کسی ایک طریقہ کے ذریعہ، مجتہد و اعلم کی پہچان ہوسکتی ہے :
١. انسان کوبذات خود یقین حاصل ہوجا ئے، مثلا انسان خود اہل علم ہو اور مجتہد و اعلم کوپہچاننے کی صلاحیت رکھتاہو .
٢. مجتہد و اعلم کی شناخت رکھنے والے دو عالم عادل گواہی دیں، بشرطیکہ دوسرے دو عالم عادل، انکی گوا...