مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

مساقات (آبیاری)

ایک معین مدت کیلئے پھلداردرختوں کی آبیاری،باغبانی اورانکی حفاظت کے عوض ان کی پیداوارکی کچھ مقداردرختوں کے مالک یاکسی ایسے شخص کی طرف سے جس کے ہاتھ میں درختوں کااختیارہے اداکئے جانے کومساقات کہتے ہیں ۔

(٥٠٠) مالک اوروہ شخص جودرختوں کی حفاظت کواپنے ذمہ میں لیتاہے دونوں کیلئے بالغ اورعاقل ہوناضروری ہے اور یہ کہ کسی نے انہیں مجبور نہ کیاہونیزحاکم شرع نے انہیں اپنے مال میں تصرف سے منع بھی نہ کیاہولیکن اگروہ سفیہ ہوں چاہے حاکم شرع نے مال میں تصرف کرنے سے انہیں روکابھی نہ ہوجب بھی ان کایہ معاملہ صحیح نہیں ہے ۔

(٥٠١) مساقات کی مدت معلوم ہونی چاہئے اوراگراسکی ابتدامعین کرلیں اوراسکاآخرایساوقت قراردیں جس میں ا س  سال کا پھل حاصل ہوتاہے تو یہ صحیح ہے ۔

(٥٠٢) مالک اورباغبان دونوں میں سے ہرایک کے حصہ کی مقدارنسبت کے اعتبارسے معین ہونی چاہئے مثلاپیداوارکاآدھایاتہائی حصہ معین ہوجائے اوراگراس طرح طے پائے کہ سومن پھل مالک کے ہوں اوربقیہ باغبان کے تو یہ معاملہ باطل ہے ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز