مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

کھانے پینے کی اشیا ء

(٤٥٤) ایسے پرندہ کاگوشت کھانا حرام ہے جو بازکی طرح پنجے رکھتاہو۔ھدھدکاگوشت کھانامکروہ ہے اوراسی طرح بنابراظہرابابیل کا گوشت بھی مکروہ ہے جس حلال گوشت حیوان کوشرعی دستورکے مطابق ذبح کیاگیاہواسکی پانچ چیزیں کھاناحرام ہے :
١۔ تلی ٢۔ آلہ تناسل ٣۔ خصیتین ٤۔ خون ٥۔ معدہ میں بچاہواکھانایافضلہ ۔

(٤٥٥) عام نگاہوں میں جوچیزخبیث چیزوں میں شمارہوتی ہواورجس کولوگ نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہوں اسکاکھاناحرام ہے اور احتیاط واجب کی بناپردرج ذیل دس چیزوں کوکھانے سے پرہیزکیاجائے چاہے انکاشمارخبیث چیزوں میں نہ بھی ہوتاہو :
١۔ مثانہ
٢۔ پتہ
٣۔ رحم
٤۔ شرمگاہ
٥۔ غدے
٦۔ حرام مغز
٧۔ نخودمغز یہ وہ چیز ہے جو بھیجے کے اندرچنے کی مانندہوتی ہے ۔
٨۔ کھروں کے درمیان کی ایک چیز جسکو ذات الاشاجع بولتے ہیں
٩۔ آنکھیں
١٠۔ دنبے کی پیٹھ کے پیچھے لٹکی ہوئی چربی ۔

(٤٥٦) حضرت سیدالشہداعلیہ السلام کی تربت پاک کوجسے قبرمطہریااسکے اطراف سے اٹھایاگیاہوبقصدشفاایک نخودکے برابرکھانے میں کوئی حرج نہیں ہے اوریہ بھی گمان ہے کہ حضرت رسول اکرم اوردیگرآئمہ طاہرین علہیم السلام کی تربت پاک کوبقصدشفاکھانے کاوہی حکم ہے جوحضرت امام حسین  علیہ السلام کی تربت کوکھانے کاہے اگرچہ احوط یہ ہے کہ اسے پانی میں اس طرح مخلوط کردیاجائے کہ مستہلک ہوجائے اورداغستان اورارمنی مٹی کوعلاج کیلئے کھانابنابراظہرجائز ہے بشرطیکہ علاج انکے کھانے میں منحصرہو ۔

(٤٥٧) گھوڑے،خچراورگدھے کاگوشت کھانا مکروہ ہے اوراگرکوئی شخص ان سے وطی کرلے توانکاکھاناحرام ہوجائے  گا اورضروری ہے کہ انہیں شہرسے باہرنکال کر کسی دوسری جگہ بیچ دیاجائے ۔

(٤٥٨) خرگوش،سوسماراورتمام حشرات حرام گوشت ہیں ۔

(٤٥۹) شراب پیناحرام ہے اوربعض روایات میں شراب کوبڑے گناہوں میں شمارکیاگیا ہے اوراگرکوئی شخص اسے حلال سمجھتاہواس صورت میں کہ اگروہ اس بات کوجانتاہو کہ شراب کوحلال سمجھناخدااورپیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوجھٹلانے کے برابرہے تووہ کافرہے اورحضرت امام جعفرصادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایاشراب تمام برائیوں کی جڑاورگناہوں کاسرچشمہ ہے اورجوشخص شراب پیتاہے وہ اپنی عقل کھودیتاہے وہ اس حالت میں خداکونہیں پہچانتاکسی گناہ کی پرواہ نہیں کرتاکسی کے احترام کاخیال نہیں کرتا اپنے قرابتداروں کے حقوق کاخیال نہیں رکھتاواضح وآشکاربرائیوں سے روگردان نہیں ہوتاخداشناسی وایمان کی روح اس سے نکل جاتی ہے اورایک خبیث قسم کی ناقص روح جورحمت خداسے دورہے اس میں باقی رہ  جاتی ہے خدا،فرشتوں،پیغمبروں اورمومنوں کی طرف سے اس پرلعنت پڑتی رہتی ہے چالیس دن تک اسکی نمازقبول نہیں ہوتی قیامت کے دن اسکاچہرہ سیاہ اورزبان منہ سے باہرنکلی ہوئی ہوگی اسکالعاب دہن سینہ پرٹپک رہاہوگااوروہ پیاس پیاس چیخ رہاہوگا ۔

(٤٦۰) جس دسترخوان پرشراب پی جاتی ہواگرانسان اسپربیٹھنے والوں میں سے ایک شمارہورہاہوتوبنابراحتیاط واجب اسے وہاں نہیں بیٹھناچاہئے اوراس دسترخوان سے کوئی چیزکھانے سے بھی اجتناب کرناچاہئے۔(٤٥٠) راستہ چلتے وقت اوراسی طرح شکم سیرکھاناکھانامکروہ ہے ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز