(٤٣٦) عورت سے پیداہونے والابچہ اس کے شوہرسے ملحق ہوگابشرطیکہ ہمبستری اوربچے کی پیدائش کے درمیان حداقل چھ قمری مہینے کافاصلہ ہوجو کہ حمل کی کمترین مدت ہے نیزنومہینے سے زیادہ فاصلہ بھی نہ ہواگرچہ احتیاط کی رعایت کرناایک سال تک مناسب ہے
(٤٣٧) بچہ خواہ لڑکاہویالڑکی اس کی سرپرستی کاحق بنابراظہردوسال تک ماں کے اوپرہے اوردوسال کے بعدسے سات سال تک باپ کو بھی سرپرستی کاحق حاصل ہے اوران پانچ سالوں میں احوط یہ ہے کہ بیٹاباپ کی سرپرستی میں اوربیٹی ماں کی سرپرستی میں رہے گی لیکن سات سال کے بعدصرف باپ کوسرپرستی کاحق حاصل ہے ۔
(٤٣٨) جو عورت آزاد ،مسلمان اور عاقل ہے اگر وہ بچی کی ماں ہو تو جب تک اس کی لڑکی کے سات سال پوڑے نہیں ہو تے باپ کو ماں سےبیٹی لے لینے کا حق نہیں ہے