مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

زکات کے واجب ہونے کی شرطیں

(٣٧٩) زکات اس وقت واجب ہوگی جب مال بقدرنصاب ہواوراس کامالک بالغ عاقل اورآزادہواوراپنے مال میں تصرف بھی کرسکتاہو .

(٣٨٠) اگرانسان گیارہ مہینے تک گائے بھیڑبکری اونٹ سونے یاچاندی کامالک رہاہوتوبارہویں مہینے کاچاندنظرآنے کے بعد بنابراظہراس پرزکات واجب ہوجائیگی لیکن بنابراظہربارہویں مہینے کودوسرے سال میں شمارنہ کرے اورنہ ہی بارہویں مہینے کے آغازسے مال میں کوئی ایسا تصرف کرے جس سے مال تلف ہوجائے اوراگرایساکرے گاتوضامن ہوگا .

(٣٨١) بنابراظہرواحوط گندم اورجومیں اس وقت زکات واجب ہوگی جب ان کادانہ پک جائے اورکشمش میں اس وقت زکات واجب ہوگی جب وہ کچے انگورکی شکل میں ہواورکھجورمیں بھی اس وقت واجب ہوگی جب وہ زردیاسرخ ہوناشروع ہولیکن گندم اورجومیں زکات اداکرنے کاوقت بھوسے سے دانہ جداہونے کے بعدہے اورخرما میں توڑے جانے کے وقت اورکشمش میں اس وقت زکات ہے جب وہ خشک ہوگئی ہو .

(٣٨٢) مال تجارت کی زکات یعنی اس مال کوجسے انسان اپنے کاروبارکاسرمایہ قراردیتاہے چندشرائط کے تحت اسکی زکات مستحب ہےکہ ان میں سے ایک شرط یہ ہے کہ وہ مال پورے سال میں  سونے اورچاندی کے نصاب کے برابرپہنچ جائے پس اگرکچھ مدت بھی مال نصاب کی حدسے کم ہوتواس میں مستحب زکات نہیں ہے .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز