مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

نماز آیات

(٢٨٤) نماز آیات چار چیزوں کے ذریعہ واجب ہو جاتی ہے :
١ و ٢. سورج گہن اور چاند گہن خواہ ان دونوں کے بعض حصہ ہی کو کیوں نہ لگے ۔اور جس سے کوئی خوف زدہ بھی نہ ہو ۔
٣. زلزلہ ، خواہ اس سے کوئی خوف زدہ نہ بھی ہو ۔
٤. بجلی کی کڑک  ،سرخ و سیاہ آندھیاں ، خوفناک گرج اور ان کی مانند ہر وہ چیز جو آسمانی اور زمینی آیات کا حصہ ہیں اور اکثر لوگوں کے خوفزدہ ہونے کا موجب ہوتی ہیں ۔

(٢٨٥) نمازآیات کے اسباب میں سے چندسبب کے ظاہرہونے کی صورت میں ہرایک سبب کیلئے ایک نمازآیات واجب ہے مثلاسورج گہن بھی لگے اورزلزلہ بھی آجائے تودونمازآیات پڑھیگا

(٢٨٦) جس جگہ نمازآیات کے اسباب رونماہوئے ہوں فقط اسی جگہ کے رہنے والوں پرنمازآیات واجب ہوگی اوردوسری جگہ کے رہنے والوں پرواجب نہ ہوگی اگرچہ دونوں جگہیں ایکدوسرے کے قریب ہوں اورایک ہی نام سے معروف ہوں .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز