مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

نماز احتیاط

(٢٢٩) جس شخص پرنماز احتیاط واجب ہے وہ سلام پھیرنے کے بعدفوراََنماز احتیاط کی نیت کر کے تکبیر کہے گا اور بنا بر ا ظہر سورہ  حمدپڑھے گا اور رکوع اور سجدے بجا لانے کے بعد نماز تمام کرے گا ۔

(٢٣٠) نماز احتیاط میں حمد کے بعد والا سورہ اور قنوت نہیں ہے اور نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں قرائت کے آہستہ پڑھنے کے لزوم کی بنا پر نماز احتیاط کو آہستہ پڑھے گا اور نیت کو زبان پر جاری نہیں کرے گا ۔

(٢٣١) اگر نماز گزار پر نماز احتیاط اور سجدہ سہو دونوں کو ادا کرنا لازم ہو تو بنا بر اظہر نماز احتیاط کو سجدہ سہو پر مقدم کرے گا اور اگر نماز احتیاط کے ساتھ سجدہ یا تشہد کی قضا بھی لازم ہو گئی ہو تو اس صورت میں ان سب کو نماز احتیاط پر مقدم یا مؤخر کرنا لازم ہے یا نہیں اس میں تا مل ہے بہر حال ان دونوں کو بجالانے کے بعد احوط یہ ہے کہ نماز کا اعادہ بھی کرے ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز