(٢٠٧) انسان تمام وا جب نمازوں کی دوسری رکعت میں اورمغرب کی تیسری اورظہروعصروعشاکی چوتھی رکعت میں دوسرے سجدہ کے بعد بیٹھ جائے اوربدن کے ساکت ہوجانے کے بعدتشہدپڑھے اورذکرتشہدبنابراحتیاط یہ ہے : اشہد ان لاالہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ و اشہد ان محمدا عبدہ و رسولہ اللہم صل علی محمد وآل محمد .
(٢٠٨) تشہدکے کلمات صحیح عربی میں معمول کے مطابق پے درپے اداکرے .
(٢٠٩) حالت تشہدمیں بائیں ران پربیٹھنا داہنے پیرکے ظاہری حصہ کوبائیں پیر کے باطنی حصہ پررکھے اورتشہدسے پہلے الحمد لللہ یابسم اللہ و باللہ و الحمد لللہ وخیر الاسماء لللہ کہنامستحب ہے نیزہاتھوں کورانوں پررکھنااورانگلیوں کوبندرکھنااوراپنے دامن کی طرف نگاہ کرنااورتشہدتمام کرنے کے بعدوتقبل شفاعتہ وارفع درجتہ کہنابھی مستحب ہے .