مرکز

در حال بارگیری...

خاص ہدایت

بیجا نہ ہو گا کہ میں پہلے ان کی اس شوخی کو بیان کر دوں کہ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارا خاندانی تعارف کیا ہے  میں نے کہا عمومی۔۔۔ فرمایا کیا خصوصی نہیں ہو پھر میں نے عرض کی آغا جان مجھے کچھ نصیحت فرمائیں انہوں نے جو نصیحت مجھے فرمائی وہی عام طور پر دوسروں کو بھی فرمایا کرتے تھے اور لوگوں نے سن رکھی تھی .
فرمایا  اگر ہم یہ کہیں کہ ہم سب کچھ جانتے ہیں تو یہ جھوٹ ہو گا اور اگر یہ کہیں کہ ہم کچھ بھی نہیں جانتے تو یہ بھی جھوٹ ہو گا سچی بات یہ ہے کہ ہم کچھ جانتے ہیں اور کچھ نہیں جانتے.

میرے نزدیک سب سے بڑی نصیحت یہی ہے کہ ہم جو کچھ جانتے ہیں اس پر پوری طرح عمل کریں  شکوک و شبہات میں عصائے احتیاط تھامے رکھیں  جسے جانتے ہیں اسے ہرگز نظر انداز نہ کریں جب ہم اس طریقے پر عمل کریں گے تو ہم جو کچھ نہیں جانتے ہوں گے اللہ تعالی ہمارے سامنے جاننے کا راستہ پیدا کر دے گا .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز