آیة اللہ بہجت بچوں کیساتھ عموما بے تکلفی اورشوخی سے پیش آتے تھے اوراس وقت وہ کسی بھی سنجیدگی اوررعب وداب سے کام نہیں لیتے تھے لیکن وہ جب باہرنکل کرروانہ ہوتے توان پرایک خاص ہیبت اوررعب وداب کاعالم ہوتاکوئی شخص ان سے سوال اورگفتگوکی جرات نہیں کرپاتاتھااوروہ خودبھی نہیں چاہتے تھے کہ راہ چلتے ان کے گردلوگوں کاجم گھٹاہوجائے وہ
ایک خاص محویت کے عالم میں ہوتے تھے اوریہ عالم کبھی کبھی درس کے دوران بھی طاری ہوجاتاتھاکہ وہ خاموش ہوکرکچھ لمحات ساکت وصامت ہوجاتے .